1 مارچ 2014 - 20:30
ایران نے ونزوئیلا میں شدت پسندانہ اقدامات کی مذمت کی

ایران نے ونزوئیلا میں ہر قسم کے تشدد پسندانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

ابنا: ایران نے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے سنيچر کو ونزوئیلا کے نائب وزیر خارجہ شوآن نویا سے ملاقات میں اس ملک میں ہر قسم کی تشدد پسندانہ اقدامات اور بے گناہ عوام کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔انہوں نے ملاقات میں کہا کہ ہر قسم کے تشدد پسندانہ اقدامات،  بے گناہ عوام کا قتل، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ونزوئیلا میں عدم استحکام کی کوششوں کو ہوا دینے جیسے اقدامات کا کسی صورت میں جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ نائب وزیر خارجہ مجید روانچی نے اسی طرح ونزوئیلا کے عوام کی فلاح و بہبود و آسائش کے لئے امکانات فراہم کرنے اور اس ملک میں امن و استحکام کی برقراری پر تاکید کی۔نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا اصول ہے اور ایران، ونزوئیلا کی قانونی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ ونزوئیلا کے نائب وزیر خارجہ شوآن نویا ایران کے حکام سے ملاقات و مذاکرات کے لئے تہران کے دورے پر آئے ہیں۔......./169